corona entertainment
آپ موضوع کا عنوان پڑھ کر یقیناً ششدر رہ گئے ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے بھلا یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔لیکن دنیا میں کئی ایسے ملک،لوگ اور قومیں موجود ہیں جو انوکھے کارنامے سرانجام دے کر اپنا نام تاریخ میں رقم کر دیتے ہیں اور ان قوموں کی فہرست میں ہمیں نہ شامل کیا جائے تو یہ زیادتی ہے۔ کرونا کی دنیا میں آمد ہونا تھی کہ ہم نے اس وائرس کے نام پر دنیا کی دکھی اور سہمی انسانیت کو اتنا لطف اندوز کیا کہ شاید یہ ہمارا احسان کبھی بھولا نہ پائیں اور عین ممکن ہے وائرس پر قابو پانے کے بعد ہمیں کسی ایوارڈ سے بھی نواز دیا جائے۔ ویسے حقدار تو ہم ہیں۔ جب دسمبر میں کرونا کی آمد کے اعلان نے دنیا میں کھلبلی مچائی تو ہم نے پہلے پہل ان والدین کی طرح تالیاں بجائیں اور قہقہے لگائے جن کا بچہ جب لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ چلنا سیکھتا ہے تو اسے بھاگ دوڑ سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن وہ بچہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا اور آخرکار گر کر چوٹ کھاتا ہے اور ساتھ ہی بچے کی چیخ وپکار بلند ہوتی ہے اور دوسری طرف والدین کا قہقہوں سے بھرپور طنز ہوتا ہے ہم نے نہ کہا تھا ا...